سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریوسائمنڈز کے بیٹے کی پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن آمد

ویب ڈیسک،

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آسڑیلیا کے دورہ پر موجود ہے،جہاں سیریز کا آخری میچ کل سڈنی میں ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک ننھے مہمان کو دکھایا گیا ہے۔

پی سی بی نے اپنےبیان میں بتایاکہ ننھےمہمان سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کےبیٹے ول سائمنڈز ہیں جنہوں نےقومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران ول نے پاکستانی کھلاڑیوں سےملاقات کی،کپتان شان مسعود نے انھیں  پاکستانی کیپ دی۔

 ول کا کہنا تھا کہ شاہین،بابراور رضوان میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں،چاہتا ہوں پاکستان اگلا ٹیسٹ جیتے۔

ول نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!