عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ: جوڈیشل الاؤنس فوری غیر منجمد کرنے کا حکم
امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئیں جن میں 7 پاکستانی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں 6 کا تعلق کرم ایجنسی جبکہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔
کشتی میں کم از کم 16 پاکستانی سوار تھے، اور دیگر کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس 16 جنوری کو بھی ایک غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی مغربی افریقا سے اسپین جاتے ہوئے ڈوب گئی تھی، جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
