سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن: سختی پر ہیوی ٹریفک ایسوسی ایشن کی دھمکی، ٹرانسپورٹ بند کریں گے

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے بعد قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سختی کرنے پر ہیوی ٹریفک ایسوسی ایشن نے دھمکی دی کہ وہ ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ جلدبازی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے ہیلمٹ کے بغیر سفر اور گاڑیوں کی ناقص حالت کو بھی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کے معاملے میں سختی کرے گی اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے نئی پالیسی لائی جائے گی تاکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کوئی گاڑی سڑک پر نہ آسکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور ٹریفک مسائل کے حل کے لئے کراچی میں منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں ریڈ لائن منصوبہ اور ملیر ایکسپریس وے شامل ہیں، جو ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

57 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن: سختی پر ہیوی ٹریفک ایسوسی ایشن کی دھمکی، ٹرانسپورٹ بند کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!