پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے خلاف کارروائی، سہولت کار ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے اندرون سندھ کے کچے کے علاقے ضلع گھوٹکی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چاندی شر اور موریو شر گینگ کے ڈکیتوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی میں سہولت کاری میں ملوث ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا گیا، اور اس کے قبضے سے 4 ایس ایم جی، 500 راؤنڈز، 4 ایمونیشن پوچ، 5 موبائل فونز، اور ایک سوئی ناردرن گیس کمپنی سے چھینا گیا ٹریکٹر برآمد کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی کراچی میں شمولیتی تقریب، عوامی مسائل کے حل میں پارٹی کی اہمیت کا اعادہ

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران ملزمان نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، تاہم رینجرز کی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ آپریشن کے دوران، چاندی شر اور موریو شر گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار بھی کیا گیا۔

رینجرز کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ایم فائیو موٹروے کو محفوظ بنانے اور گینگ کے دیگر سرگرم عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ گرفتار ملزم کو اسلحے اور مسروقہ سامان کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں رینجرز کی مدد کریں۔ عوام کو ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر  پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ان کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے خلاف کارروائی، سہولت کار ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!