پاکستان سے کسانوں کا 33 رکنی وفد ترکیہ کے تربیتی دورے پر روانہ

کراچی: پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کا 33 رکنی وفد ترکیہ روانہ ہوگیا، جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کر رہے ہیں۔ وفد میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کسان شامل ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کارروائی

پاکستانی کسانوں کا وفد ترکیہ میں ہونے والے "ایگرو ایکسپو” کے تربیتی سیشن میں شرکت کرے گا، جو ازمیر، ترکیہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے کسانوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

شاکر عمر گجر نے کہا کہ ازمیر ترکیہ میں ہونے والے تربیتی سیشن پاکستان کے کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے، جس سے انہیں ترکیہ کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی انقلاب کے ذریعے ہم ہمیشہ کے لیے قرضوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

One thought on “پاکستان سے کسانوں کا 33 رکنی وفد ترکیہ کے تربیتی دورے پر روانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!