گلزار ہجری کراچی میں پولیو ٹیم پر حملہ: چیف سیکریٹری سندھ کا سخت نوٹس

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس کا چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

پیکا قانون: مہاجر قومی موومنٹ کی حکومت سے تحقیقات اور عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

چیف سیکریٹری سندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دی۔ اس حوالے سے سچل تھانے میں کارِ سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اب تک حملے میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ آصف حیدر شاہ نے واضح کیا کہ پولیو ورکرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

55920034 a9b9 46d4 be3d 209c1b0cd4f9

One thought on “گلزار ہجری کراچی میں پولیو ٹیم پر حملہ: چیف سیکریٹری سندھ کا سخت نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!