وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب QI Yanjun سے ملاقات، انٹیلیجنس شئیرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر اتفاق

بیجنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب QI Yanjun سے اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات دو گھنٹے طویل رہی جس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 69 کلو گرام منشیات برآمد

ملاقات میں انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چین سے پولیس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی حاصل کرے گا، تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون بڑھانے اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ملاقات میں جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مستقبل میں اس نوعیت کے اجلاسوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب QI Yanjun کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے چینی وزیر نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب QI Yanjun سے ملاقات، انٹیلیجنس شئیرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!