کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ایک اہم کاروائی میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ICC Champions Trophy 2025 Tour | Where Did the Trophy Travel in Pakistan?
تصویر محل چوکی انچارج کی کارروائی
ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن کی سربراہی میں تصویر محل چوکی انچارج کامران عباسی نے سوکوارٹر کے قریب مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم ضمیر علی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ لانڈھی، کورنگی، ملیر، اور ڈیفنس کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ملزم کے قبضے سے برآمدگی
پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیرقانونی ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔
درجنوں مقدمات درج
ملزم ضمیر علی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چوری، ڈکیتی، اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔
مزید قانونی کارروائی جاری
ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
