یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، مالیاتی ادارے، عدالتیں، اور اسکول بدھ کے روز بند رہیں گے۔

عمران خان کا آرمی چیف کو خط موصول نہیں ہوا” سیکیورٹی ذرائع کا بیان

یوم یکجہتی کشمیر:

پانچ فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں تقریبات اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ دن کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی حمایت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن:

اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے صوبے میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

مالیاتی ادارے بند:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز آف پاکستان، اور تمام شیڈولڈ بینک عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کی لین دین یا کاروباری سرگرمیاں انجام نہیں دی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔

48cf78f0 01f1 487c 9935 f7b600ae609f

One thought on “یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!