پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے وزیراعظم یوتھ کونسل اوورسیز بیج سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں سے مکالمہ کرتے ہوئے پاکستان کی اہمیت، نظریہ، اور ملک سے محبت پر زور دیا۔
عمران خان کا آرمی چیف کو خط موصول نہیں ہوا” سیکیورٹی ذرائع کا بیان
ڈی جی آئی ایس پی آر کے اہم نکات:
پاکستان کا قیام: انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کے بابرکت دن وجود میں آیا، جو اللہ کا معجزہ ہے اور یہ ریاست مدینہ سے مماثلت رکھتا ہے۔
پاکستان سے محبت: نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اہمیت کو سمجھنا، اس کی محبت اور قدر جاننا ضروری ہے۔
پروپیگنڈا کا مقابلہ: انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کا مؤثر جواب دیں۔
قدرتی وسائل اور صلاحیتیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اور نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
محرومی کا جھوٹا بیانیہ: انہوں نے بلوچستان اور دیگر صوبوں کے حوالے سے محرومی کے بیانیے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وسائل انہی صوبوں پر خرچ ہوتے ہیں، اور ترقی کے ثبوت ہر جگہ موجود ہیں۔
اوورسیز پاکستانی: اوورسیز پاکستانیوں کو محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ملک دشمن سازش کا حصہ نہیں بن سکتے اور ان کا پاک فوج سے تعلق بہت مضبوط ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام:
انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر پاکستان اور اس کی فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہیں مسترد کریں۔
