روزنامہ تشکُّر نیوز کی بار بار نشاندہی کے باوجود بلڈر مظفر، منا اور کامران کی محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات جاری

روزنامہ تشکُّر نیوز کی بار بار نشاندہی کے باوجود بلڈر مظفر،بلڈر منا اور کامران کی محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات جاری

کراچی(فراز حسین رپورٹر) کراچی کے علاقے محمود آباد نمبر 5 گلی نمبر 29 بی میں 133 گز کے تین پلاٹوں 1182,1183,1184 کو ملا کر غیر قانونی طور پر ایک کر دیا گیا۔محمود آباد میں بلڈر مظفر،بلڈر منا اور کامران تینوں پارٹنرز محمود آباد میں ظلم و بربریت کا بازار گرام کۓ ہوۓ۔

روزنامہ تشکُّر نیوز کی جانب سے بار بار نشاندہی کے باوجود کوئی انکا کچھ نہ بگاڑ سکا اور یہ بلڈر حضرات قانونی کی دھجیاں کھلے عام اڑا رہے ہیں اور عوام کو حراساں کر رہے ہیں عوام کو ڈرانا دھمکانا انکا معمول بن چکا ہے یہ تینوں پارٹنر علاقے میں خوف و حراس پھیلا کر غیر قانونی تعمیرات کو دن بدن بڑھا رہے ہیں یہ تینوں پارٹنرز پاکستان کے ریوینیو کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور محمود آباد جیسی قدیم آبادی کو کنکریٹ کا جنگل بنا رہے ہیں اور غریب عوام کو زرد و کوب کر رہے ہیں آواز ٹھانے والوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں

عوام کا پرسان حال کوئی نہیں عوام کو نگران وزیر اعلی،وزیر بلدیات اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے گزارش بھی کی گئی لیکن لگتا ہے یہ بلڈر ان قانون اور اداروں سے زیادہ طاقتور ہیں اور عوام کی مدد کے لۓ شاید کوئی بھی نہیں اور عوام اب بھی بے یارو مددگار اس بلڈروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دۓ گۓ نشاندہی کے بعد عوام کو زیادہ حراساں کر کے غیر قانونی تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی قانونی کاروائی نہ کی جا سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!