پاک فوج کی بروقت کارروائی سے گلگت بلتستان میں ایک اور جان بچا لی گئی، ماں اور دونوں بچے صحت مند

(تشکر نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے کامری میں پاک فوج کی بروقت ریسکیو کارروائی سے ایک قیمتی جان بچا لی گئی۔ استور کے علاقے کامری کی رہائشی 27 سالہ زیان نے آج صبح جڑواں بچوں کو جنم دیا، جن میں سے ایک بچہ تو صحت مند تھا، تاہم پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ دوسرے بچے کو جنم دینے میں مشکلات کا شکار ہوگئیں۔

دوست نما دشمن جان لے، مسلح افواج کی عزم و ہمت کے سامنے شکست مقدر ہوگی، جنرل عاصم منیر

خاتون کو فوری طور پر آرمی فرسٹ ایڈ سینٹر کامری منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنی اور دوسرے بچے کی زندگی کے لیے لڑائی جاری رکھی۔ قریب ترین طبی سہولت مینمرگ سول اسپتال میں دستیاب تھی، مگر شدید برفباری کی وجہ سے راستہ بند تھا، جس سے فوری امداد کا حصول مشکل ہوگیا تھا۔

اس ہنگامی صورتحال میں پاک فوج نے اپنی فوری کارروائی شروع کی، انجینئرنگ اور طبی وسائل کو متحرک کیا اور راستہ صاف کر کے مریضہ کو منی مرگ اسپتال منتقل کیا۔ وہاں پاک فوج کے ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کیا، جس سے خاتون کے دوسرے بچے کی پیدائش بھی کامیاب رہی۔

پاک فوج کی بروقت اور مثالی کارروائی کے نتیجے میں ماں اور دونوں نومولود بچے صحت مند اور خطرے سے باہر ہیں۔ یہ کامیاب انخلاء منفی درجہ حرارت اور 15 کلومیٹر طویل دشوار گزار راستے سے کیا گیا، جو پاک فوج کے انسانی ہمدردی کے جذبے اور عوامی خدمت کے عزم کا واضح عکاس ہے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کی بروقت کارروائی سے گلگت بلتستان میں ایک اور جان بچا لی گئی، ماں اور دونوں بچے صحت مند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!