کراچی: پورٹ قاسم کے قریب گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 کراچی پورٹ قاسم کے قریب ایک نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

کراچی: بلاول بھٹو کے خطاب پر ایم کیو ایم کا شدید ردعمل، پیپلزپارٹی پر سخت تنقید

چھیپا ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ناظم ولد پٹھان خان (40 سال) اور کامران ولد نامعلوم (45 سال) شامل ہیں۔ زخمیوں میں تنویر ولد ممتاز (30 سال) اور خالد ولد نامعلوم (40 سال) شامل ہیں، جبکہ دو دیگر متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ان کی عمریں 38 اور 35 سال ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، متاثرین کو پہلے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

One thought on “کراچی: پورٹ قاسم کے قریب گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!