اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے (کراچی) نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی کھوکھرا پار کے علاقے میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب کی گئی، جس کے دوران ایک ملزم محمد صدیق ولد خدا بخش کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثاتی گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول برآمد ہوا۔ دوران تفتیش، ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محمد شعیب
(پی ایس پی)
ایس ایس پی