صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی روڈ چیکنگ مہم، 18.909 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے یکم جنوری 2025 سے اب تک کی روڈ چیکنگ مہم کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران صوبے بھر سے مجموعی طور پر 18.909 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایف آئی اے کی سخت اسکریننگ، گداگری اور جعل سازی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

مہم کے دوران 29,923 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ مختلف ڈویژنز میں کی گئی کارروائیوں کے نتائج درج ذیل ہیں:

میرپورخاص ڈویژن: 5,970 گاڑیاں چیک کی گئیں، 5.571 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول۔

حیدرآباد ڈویژن: 8,620 گاڑیاں چیک کی گئیں، 3.947 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول۔

لاڑکانہ ڈویژن: 2,607 گاڑیاں چیک کی گئیں، 2.259 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول۔

سکھر ڈویژن: 4,314 گاڑیاں چیک کی گئیں، 2.528 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول۔

شہید بینظیرآباد ڈویژن: 3,052 گاڑیاں چیک کی گئیں، 1.985 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول۔

کراچی ڈویژن: 5,360 گاڑیاں چیک کی گئیں، 1.092 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی روڈ چیکنگ مہم، 18.909 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!