سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز سے فتح، سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع سمبازا میں پاک افغان بارڈر پر خارجی گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلا، جس پر فورسز نے کامیاب کارروائی کی اور 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دراندازی روکنے کے لیے پرعزم ہیں، اور پاکستان افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کی توقع کرتا ہے تاکہ خوارج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے سرزمین کا استعمال نہ ہو۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں علاقے میں قیام امن اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
قومی قیادت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ نے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنے جانباز بیٹوں کے ساتھ امن کے مشن میں کھڑی ہے، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
پچھلے آپریشنز میں دہشت گردوں کی ہلاکت
اس سے قبل بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 27 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ وادی تیراہ میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
