کراچی: رات گئے مدینہ کالونی پولیس اور اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو مسلح ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سینٹ پیٹرک ثقافتی ڈے کی تقریب میں شرکت، قومی ہم آہنگی اور ورثے کی اہمیت پر زور
کارروائی کی تفصیلات:
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق یہ مقابلہ بلدیہ 7 نمبر قبرستان روڈ پر ہوا، جہاں ملزمان طارق ولد رسول بخش اور شاکر ولد رحمت کو گرفتار کیا گیا۔
برآمدگی:
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، چھینے گئے پانچ موبائل فون، اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔
ملزمان کا اعتراف جرم:
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش مدینہ کالونی، موچکو، اتحاد ٹاؤن، بلدیہ، اور سعید آباد کے علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلشن مزدور، اسپارکو روڈ، اور حب ریور روڈ پر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کی مجرمانہ تاریخ:
ملزمان پیشہ ور عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے مقدمات:
شاکر ولد رحمت (زخمی):
FIR NO.13/13, U/S 23(1)/A, PS مدینہ کالونی
FIR NO.94/15, U/S 23(1)/A, PS موچکو
FIR NO.29/19, U/S 23(1)/A, PS SIU
FIR NO.210/19, U/S 6.9/B, PS موچکو
FIR NO.375/20, U/S 381/A, PS عزیز آباد
FIR NO.1019/21, U/S 381/A, PS عزیز آباد
طارق ولد رسول بخش (زخمی):
FIR NO.241/18, U/S 392/34, PS سائٹ بی
FIR NO.44/19, U/S 23(1)/A, PS سعید آباد
FIR NO.135/19, U/S 6.9/C, PS SIU
FIR NO.136/19, U/S 23(1)/A, PS SIU
FIR NO.225/20, U/S 23(1)/A, PS مدینہ کالونی
FIR NO.318/20, U/S 392/34, PS سعید آباد
ایس ایس پی کیماڑی کا بیان:
کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ پولیس فورس عوام کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور ایسے مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

