پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ پشاور میں ان کی اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔

لاپتہ کمسن بچے 24 گھنٹے بعد بازیاب، والدین کو بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے بعد ملک کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا، "میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا کہ چیزیں بہتر ہونی چاہئیں، اور مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے۔”

بیرسٹر گوہر کے مطابق، ملاقات میں ملکی استحکام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، اور دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!