الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر 138 ارکان قومی اسمبلی، سینیٹ، اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔ معطل شدہ ارکان کو ایوان کی کسی کارروائی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ گوشوارے جمع نہیں کراتے۔
موریطانیہ سے اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
ای سی پی نے اس اقدام کے بارے میں چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ کمیشن کے مطابق، مالی گوشوارے جمع کروانے میں ناکامی پر رکنیت معطل کی گئی، اور اگر کسی رکن نے غلط معلومات فراہم کیں تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
معطل ارکان کی تفصیلات:
قومی اسمبلی: اختر مینگل، قاسم گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 16 ارکان۔
سینیٹ: سینیٹر محمد قاسم اور سینیٹر عبد القدوس۔
پنجاب اسمبلی: 68 ارکان۔
سندھ اسمبلی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سمیت 15 ارکان۔
خیبرپختونخوا اسمبلی: 33 ارکان۔
بلوچستان اسمبلی: 4 ارکان۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گوشوارے جمع کروانے کے بعد ہی معطل ارکان کی رکنیت بحال ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد عوامی نمائندوں کی شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔
