کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کامیاب کارروائی، سری لنکن باشندہ گرفتار

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ: نئی قیمتوں کا اعلان

ترجمان اے این ایف کے مطابق، ایک سری لنکن باشندہ تھائی لینڈ اسمگلنگ کے لیے بھاری مقدار میں منشیات لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ دوران تلاشی ملزم کے سفری بیگ سے بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی 1 کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم غیر ملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ روانہ ہونے والا تھا، لیکن کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

36e2ea55 a656 4a41 a6fa 54d1868f1fdc Copy e67dc698 a35f 42a0 8049 2ee06c30f77f e03fc3b0 1c6d 4452 a7cc 97e3a91d3e29

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کامیاب کارروائی، سری لنکن باشندہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!