کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کامیاب کارروائی: یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تاجر برادری کی تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا حکم

دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے جسم میں چھپائی گئی منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ اے این ایف نے فوری طور پر ملزمہ کو ہسپتال منتقل کیا جہاں 144 گرام وزنی 11 کیپسولز جن میں کوکین چھپائی گئی تھی، برآمد کر لیے گئے۔

مزید تحقیقات میں خاتون نے انکشاف کیا کہ اس نے لاہور میں موجود اپنے نائجیرین ساتھی کے لیے منشیات کی ترسیل کی تھی۔ اے این ایف نے اس نائجیرین باشندے تک پہنچنے کے لیے لاہور میں انٹیلی جنس ٹیم کو تعینات کیا اور مؤثر حکمت عملی کے تحت فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف اے این ایف کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جو غیر ملکی شہریوں کو استعمال کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کر رہے ہیں۔ اے این ایف نے اس آپریشن کو پاکستانی قوم اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی سفارتی تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر کی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

b0b51876 6452 471d 8776 2e69acd84b24 73f77c8a 2f05 42ef 86b2 8fa68a5f9e4a 1b1c1827 03d4 4c4b a170 0e5a6a5c16bb

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کامیاب کارروائی: یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!