جنوبی وزیرستان: قبائلی عمائدین کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم

تشکر نیوز: جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین نے گرینڈ جرگے کے دوران فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ جرگے میں امن کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اے وی سی سی اور سی آئی اے کی کامیاب کارروائی: اغوا برائے تاوان کے ملزمان سے بھاری رقم اور گاڑی برآمد

جرگے میں مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے لیے عمارتوں کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی اور تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج اور ایف سی کی خدمات کو سراہا۔ ملک عرفان اللہ برکی نے کہا کہ مکین متاثرین کی بحالی اور انتظامی عمارتوں کی فراہمی پر قبائل پاک فوج کے مشکور ہیں۔ ایم پی اے آصف محسود نے کہا کہ جرگے کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ تمام مسائل ملکی مفاد میں حل کیے جائیں گے۔ محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود نے جرگے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔

آئی جی ایف سی نے قبائلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور عمائدین کے کردار کو سراہا۔

ترقیاتی منصوبے جرگے میں قبائل نے پاک فوج کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور ان منصوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ رہنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنے عزم کو دہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!