اے وی سی سی اور سی آئی اے کی کامیاب کارروائی: اغوا برائے تاوان کے ملزمان سے بھاری رقم اور گاڑی برآمد

کراچی (تشکر نیوز) ایس ایس پی اے وی سی سی سی آئی اے جناب انیل حیدر منہاس کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔ دوران تفتیش مغوی محمد ارسلان کے اکاؤنٹ سے لی گئی رقم سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کیش، 9 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ، اور ایک مرسڈیز بینز کار برآمد کر لی گئی۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، بڑے نام شامل

مورخہ 25 دسمبر 2024 کو مغوی محمد ارسلان ولد محمد اقبال، جو کہ کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ ہے، کو تھانہ منگھو پیر کی حدود سے اغوا کیا گیا۔ نامعلوم اغوا کاروں نے زبردستی مغوی کو لے جا کر اس کے Binance اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز (مالیت کروڑوں میں) تاوان کے طور پر مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر لیے۔ بعد ازاں، مغوی کو بریگیڈ کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اغوا کے واقعے کا مقدمہ تھانہ منگھو پیر میں الزام نمبر 948/2024 کے تحت دفعہ A/34 PPC-365 کے تحت درج کیا گیا اور تفتیش اے وی سی سی سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔

ایس ایس پی اے وی سی سی سی آئی اے نے ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن افسر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 03 جنوری 2025 کو کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 8 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے نام درج ذیل ہیں:

حارث عرف اعشر ولد افضال صدیقی

محمد رضوان شاہ ولد محمد زاہد شاہ

طارق حسن شاہ عرف عامر ولد سید احمد شاہ

مزمل رضا ولد اسلم رضا

عمر جیلانی ولد محمد اکرم

نعمان رفعت ولد رفعت کاظم

محمد عمر ولد محمد ارشاد

علی سجاد ولد محمد سجاد

1 کروڑ 20 لاکھ روپے کیش

9 لاکھ روپے کے پرائز بانڈز

مرسڈیز بینز کار

ترجمان اے وی سی سی سی آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اغوا کے اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ عناصر تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اے وی سی سی اور سی آئی اے کی کامیاب کارروائی: اغوا برائے تاوان کے ملزمان سے بھاری رقم اور گاڑی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!