فرنٹیئر کور نارتھ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کی کامیاب شروعات

خیبرپختونخواہ (لنڈی کوتل): فرنٹیئر کور نارتھ نے قبائلی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے ضلع خیبر میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کا پہلا کورس کامیابی سے مکمل کرلیا۔

پہلا کورس اور اس کی تفصیلات

جنوبی وزیرستان میں محسود اور برکی قبائل کا گرینڈ جرگہ، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین

تین ماہ کے دوران، 84 نوجوان مرد اور خواتین نے مختلف بنیادی ہنر کی تربیت حاصل کی، جن میں:

کمپیوٹر اور ڈیجیٹل سکلز

سلائی کڑھائی

موٹرسائیکل میکینک

الیکٹریشن

ویلڈنگ

تقریب میں شرکت اور انعامات

انسٹیٹیوٹ میں تربیت مکمل کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) تھے، جنہوں نے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی اور ان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

صنعتی ایسوسی ایشن کی یقین دہانی

پریزیڈینٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تربیت یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم کیا۔

نوجوانوں کے لیے مزید مواقع

شرکاء اور علاقہ مشران کی درخواست پر آئی جی ایف سی نے نوجوانوں کی تعداد میں اضافے اور کورسز کو صبح و شام کے دو سیشنز میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ای کامرس اور آن لائن بزنس کا آغاز

پہلے کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد، ادارے میں ای کامرس اور آن لائن بزنس کے کورسز بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں، جو علاقے کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔

قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش

ادارے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، اسلام آباد کے ساتھ الحاق کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے تاکہ خیبر کے پسماندہ علاقے کے بچوں کو قومی سطح پر بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “فرنٹیئر کور نارتھ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کی کامیاب شروعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!