تشکر نیوز: آئی ایس پی آر کی جانب سے پورے ملک میں جاری ونٹر انٹرن شپ پروگرام طلبہ کی ایک کثیر تعداد کو تعلیمی اور عملی تجربات فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات اور اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے علم اور شعور میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
جگلوٹ سکردو روڈ: ایک تاریخی منصوبہ جو ترقی اور قربانی کی کہانی بن گیا
طلبہ نے اس انٹرن شپ پروگرام کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا، جس نے انہیں افواجِ پاکستان کے مختلف پہلوؤں کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع دیا۔ انہوں نے پاک فوج اور آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام دشمن کے پروپیگنڈے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔
پروگرام میں شامل آن لائن ورکشاپس کے ذریعے طلبہ کو قومی مسائل، ان کے حل، اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار سے متعلق قیمتی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کو نہ صرف طلبہ بلکہ والدین اور عوام نے بھی بے حد سراہا۔
آئی ایس پی آر کا یہ اقدام نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، شعور اجاگر کرنے، اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے، جو مستقبل میں ایک مضبوط اور روشن پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
