راولپنڈی: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

راولپنڈی (تشکر نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع جنرل عقیل قربانوف کی قیادت میں لیفٹننٹ جنرل نمیگ اسلام زادے اور دیگر حکام پر مشتمل وفد نے ایئر چیف سے ملاقات کی۔

کراچی: کمشنر حسن نقوی کا کورنگی اور ملیر کے مسائل کے حل کے لیے دورہ

ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل نے پاکستان ایئر فورس کی حالیہ کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر آپریشنل اور تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، ایئر چیف نے دو طرفہ تربیتی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ آذری ایئر اور گراؤنڈ کریو اس وقت پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر تربیت حاصل کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں جاری آذری فضائیہ کے تربیتی پروگرام کے تحت کورس کا 50 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے اور یہ تربیتی عمل مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ توقع ہے کہ آذری عملے کی تربیت ایک ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی۔

یہ ملاقات پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ایک اہم کڑی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “راولپنڈی: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!