اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، 8 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

(تشکر نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 4 اہم کارروائیاں کیں، جن میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

عالمی کتاب میلہ کراچی میں بچوں کے قلمکاروں کی معروف دانشوروں سے ملاقات

کارروائیوں کے دوران 1184.2 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات:

  • بلوچستان کے قلعہ عبداللہ سے 1140 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جو اسمگلنگ کی نیت سے ذخیرہ کی گئی تھی۔
  • پھولنگر بائی پاس (قصور) کے قریب ایک گاڑی سے 27.6 کلوگرام افیون اور 13.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔
  • اسلام آباد کے ترنول پھاٹک کے قریب کارروائی میں موٹرسائیکل سوار سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
  • سنگجانی ٹول پلازہ (اسلام آباد) کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 1 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
  • 3627277c fed5 4bf7 8fa5 400b4e43a596 357c9254 0c25 43ae ba71 5c38d6e7028b ad3485d8 9a2e 4540 b941 95ffb1a1b87d cf1016fa 1c6f 4425 a7f3 c305a1617ba8 9c2ac425 fcb5 41e5 9581 7d8c00182c30 3e8dd866 da44 4c2d 84ad 172559e0cdd9

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

One thought on “اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، 8 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!