(تشکر نیوز) ضلع کیماڑی کے تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی ڈکیت گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
سکھن پولیس کی خفیہ کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل KIU-9429 برآمد کی، جو مورخہ 10 دسمبر 2024 کو خیبر چوک اتحاد ٹاؤن سے چوری کی گئی تھی۔ اس واقعے کا مقدمہ 622/24 بجرم دفعہ 381A تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج ہے۔
علاوہ ازیں، ملزمان کے قبضے سے محمد خان کالونی اتحاد ٹاؤن سے چھینی گئی موٹرسائیکل KIX-4937 کا انجن بھی برآمد کیا گیا، جس کا مقدمہ 624/24 بجرم دفعہ 395 تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج ہے۔
ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن، انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے یہ کارروائی انجام دی۔ ملزمان کے گروہ کے دیگر 4 ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔