ناصرہ اسکول میں سالانہ کنسرٹ، بچوں کی شاندار پرفارمنس

(تشکر نیوز) کراچی میں ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کے پری پرائمری سیکشن کا سالانہ کنسرٹ 2024 جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں بچوں کے ساتھ والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی کا ترقیاتی کاموں پر اجلاس، معیار بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی ہدایت

تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین، معروف اداکار شہزاد رضا، اور ناصر پبلک اسکول کی منیجنگ ڈائریکٹر مس ناز فینسی تھیں۔ بچوں نے مختلف ٹیبلو اور نغمات پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی دیگر صلاحیتوں کی نشوونما قابلِ ستائش ہے اور یہ والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ والدین نے بچوں کی کارکردگی کو دل کھول کر سراہا۔

61 / 100

One thought on “ناصرہ اسکول میں سالانہ کنسرٹ، بچوں کی شاندار پرفارمنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!