ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین مسافروں سے ساڑھے چودہ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔
یورپی ممالک کی شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر نظرثانی، واپسی کا خدشہ بڑھ گیا
پہلی کارروائی کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر حسان خان کے سامان سے کی گئی، جس میں 2.5 کلوگرام مائع آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے یہ ہیروئن کپڑوں میں بھگو رکھی تھی، جس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
دوسری کارروائی بھی کراچی ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر ادریس خان کے سامان سے کی گئی، جہاں 11 کروڑ روپے مالیت کی مائع آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن تر کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔
تیسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر محمد جان سے کی گئی، جس کے کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی 1.332 کلوگرام آئس ہیروئن پکڑی گئی۔ برآمد شدہ ہیروئن کی مالیت دو کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
گرفتار تینوں ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔