سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ولید عبداللہ نے بتایا کہ رونالڈو سعودی عرب کی ثقافت اور اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بہت گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ولید سے بات کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف ہتک آمیز بیانات: 12 ملزمان کے خلاف مقدمات درج
ولید عبداللہ نے مزید بتایا کہ رونالڈو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کر چکے ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو اپنے کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ٹریننگ کو روک دیں تاکہ تمام کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔
ولید عبداللہ نے یہ بھی بتایا کہ مئی 2023 میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا، اور اس دوران ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ "اللہ اکبر” کا نعرہ لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر رونالڈو اسلام قبول کرتے ہیں یا نہیں، لیکن ان کی محنت اور ڈسپلن نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے جہاں وہ ہیں۔ سعودی عرب آنے والے ہر شخص کو رونالڈو کی شخصیت اور محنت سے متاثر ہوتے دیکھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال جنوری میں سعودی کلب النصر کے ساتھ ڈھائی سالہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ دیا گیا تھا۔