کراچی: پی آئی ڈی سی کے قریب درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا ماڈل پولیس اسٹیشن رسالہ کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ لیا
چیف سیکریٹری نے کے ایم سی کو ملوث ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو 24 گھنٹوں کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سندھ حکومت نے درختوں کی بحالی اور مستقبل میں کٹائی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ "درختوں کی کٹائی ماحولیاتی توازن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور شہر میں سبزے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔”
انہوں نے خبردار کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔