یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کا ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ، آئی جی ایف سی سے ملاقات

کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان کے فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات کا ایک تعلیمی وفد ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران فیکلٹی ممبرز اور طلباء نے یادگار شہداء پر سلامی دی اور قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ کا مشترکہ آپریشن، بولٹن مارکیٹ میں بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد

دورے کے دوران طلباء کو ایف سی کے مختلف شعبوں، بشمول بارڈر منیجمنٹ، سیکیورٹی، انسداد اسمگلنگ و منشیات اور دیگر فلاحی منصوبوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے بعد طلباء کی جانب سے کئی سوالات کیے گئے، جن کا آئی جی ایف سی نے مفصل جواب دیا۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی پاکستان و بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی اپنے اہم کاموں کے ذریعے بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

دورے کے اختتام پر فیکلٹی ممبرز اور طلباء نے کہا کہ ایف سی کے ہیڈکوارٹرز کا یہ دورہ ان کے لیے انتہائی معلوماتی اور مفید ثابت ہوا۔ ایک فیکلٹی ممبر نے کہا، "ایسے دورے بار بار ہونے چاہیے، ہمیں یہاں سے بہت سی مفید معلومات حاصل ہوئیں۔”

ایک اور فیکلٹی ممبر نے بلوچستان کے صوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ، "آرمی اور ایف سی ہمارے صوبے کی سیکیورٹی کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہیں۔”

دوسری طرف، طلباء نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ، "ہم یہاں آنے کے بعد کافی چیزوں کو کلیئر کر سکے ہیں۔” ایک طالب علم نے اپنے ضلع ہرنائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "ایف سی نے ہرنائی کے لیے بہت اچھے کام کیے ہیں۔”

دورے کے دوران طلباء نے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کہا، "ہم سب دہشتگردوں کے خلاف ہیں اور انہیں روکنے والے ایف سی کے جوانوں کی حمایت کرتے ہیں۔”

آخر میں، ایک طالب علم نے کہا، "ہم اپنے ساتھ بہت اچھا امیج لے کر واپس جا رہے ہیں۔”

اس دورے نے طلباء اور فیکلٹی ممبرز کے ذہنوں میں ایف سی کے کاموں اور بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے ایک مثبت تاثر چھوڑا۔

One thought on “یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کا ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ، آئی جی ایف سی سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!