آئیڈیاز نمائش کے دوران سیکیورٹی خدشات، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سخت اقدامات کا حکم

تشکر نیوز: شہر میں جاری آئیڈیاز دفاعی نمائش کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام زونل افسران کو سخت سیکیورٹی کے اقدامات کی ہدایت دے دی ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ، عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جاری کردہ لیٹر میں کہا کہ کوریئر سروس اور فوڈ ڈیلیوری کے ذریعے دہشت گردی کا خطرہ ہو سکتا ہے، اور اس دوران ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف دہشت گرد کوئی کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں خصوصی طور پر فوڈ ڈیلیوری اور کوریئر سروس والوں کو سرچ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

950b5136 522c 413f 84a3 7fb7d642a59f

ایڈیشنل آئی جی نے ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف میں ویجلنس اور سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کا حکم بھی دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور شہر میں ہونے والی نمائش کے دوران شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “آئیڈیاز نمائش کے دوران سیکیورٹی خدشات، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سخت اقدامات کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!