نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے پانی اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔ ان کی ہدایت پر مختلف یوسیز میں واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے، جس کے تحت منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں عوامی مشکلات سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے 11 تفتیشی افسران میں تفتیشی اخراجات کی ادائیگی
چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام کے مسائل دریافت کیے۔ پانی کی قلت اور سیوریج کے ناقص نظام کو اہم
مسائل قرار دیا گیا، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوامی فلاح کے لیے چیئرمین اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران سے ملاقات کی، تاہم انہیں فنڈز کی عدم دستیابی کا جواز پیش کیا گیا۔
اس کے باوجود، جماعت اسلامی کے نمائندے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ محدود وسائل میں مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی کوششوں سے یوسیز 03، 05، اور 09 میں پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ساتھ ہی نیو کراچی کی سڑکوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔
یوسی 03 کے چیئرمین علی ارشد نے سیکٹر 5C/1 میں جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ برسوں پرانا سیوریج مسئلہ چیئرمین محمد یوسف کی ہدایت پر حل کیا جا رہا ہے، جس سے علاقہ مکین خوش ہیں۔ یوسی 03 کے کونسلر سید وقاص حیدر نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اقدامات کو سراہا، اور کہا کہ ان کی عوامی خدمت اور مسائل کے حل کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔