...

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے 11 تفتیشی افسران میں تفتیشی اخراجات کی ادائیگی

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے نے مقدمات کی تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کے لیے 11 تفتیشی افسران میں چیک تقسیم کیے۔
تفتیشی عمل کو مزید جانفشانی اور غیر جانبداری سے انجام دینے کی تاکید بھی کی گئی۔

ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ! آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش
ایس ایس پی ایس آئی یو نے ڈی ایس پی شعبہ تفتیش، اکاؤنٹنٹ، اور ریڈر کو ہدایت کی کہ تفتیشی اخراجات کے بلوں کی چھان بین بلا تعطل اور شفافیت کے ساتھ مکمل کی جائے، تاکہ تفتیش کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکے اور افسران کو اخراجات کی بروقت ادائیگی یقینی ہو۔

 

 

چیک حاصل کرنے والے افسران میں انسپیکٹر محمد سہیل، انسپیکٹر طارق قیوم، انسپیکٹر طارق شاہ زمان، انسپیکٹر علی محمد منگریو، انسپیکٹر محسن حسن، انسپیکٹر جمیل احمد، انسپیکٹر سید غوث عالم، سب انسپیکٹر ندیم احمد، سب انسپیکٹر شوکت علی تبسم، سب انسپیکٹر رشید احمد، اور سب انسپیکٹر وقاص انور شامل ہیں۔

62 / 100

One thought on “اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے 11 تفتیشی افسران میں تفتیشی اخراجات کی ادائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.