ضلع کورنگی پولیس کی کارروائیاں: عارضی سکونت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر متعدد گرفتاریاں

کراچی (تشکر نیوز) – ضلع کورنگی پولیس نے عارضی سکونت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کئی مکان مالکان اور کرایہ داروں کو گرفتار کرلیا۔

ایس بی سی اے کی کارروائی، متعدد غیر قانونی تعمیرات منہدم

تھانہ شاہ فیصل کالونی:
رینٹ ایگریمنٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع نہ کروانے پر مکان مالک جاوید ولد بخش اور کرایہ دار محمد ندیم ولد خمیسہ، شیراز علی ولد صفدر علی، اور شان ولد میر محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 540/2024 سندھ انفورمیشن آف ٹیمپرری ریزیڈنشل ایکٹ 2015 کے تحت درج کرلیا گیا۔

تھانہ لانڈھی:
رینٹ ایگریمنٹ کی عدم رجسٹریشن پر مالک مکان محمد عمیر ولد نسیم اختر اور کرایہ دار سجن علی ولد دیدار اور نثار احمد ولد محمد عرس کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 636/2024 کے تحت قانونی کارروائی کی گئی۔

تھانہ الفلاح:
ایگریمنٹ عدم رجسٹریشن کے جرم میں مالک مکان عمران ولد یعقوب اور کرایہ دار عثمان ولد حق نواز کو مقدمہ نمبر 490/2024 میں گرفتار کیا گیا۔
اسی تھانے کی مزید کارروائیوں میں مالک منظور ولد محمود اور کرایہ دار بابر علی، شاہنواز اور سمیع اللہ کے خلاف مقدمہ نمبر 491/2024 درج کیا گیا۔

ماڈل کالونی تھانہ:
رینٹ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی پر کرایہ دار ظفر خان ولد حاجی زلمی کے خلاف مقدمہ نمبر 338/2024 اور کرایہ دار شعیب ولد ذوالفقار کے خلاف مقدمہ نمبر 339/2024 میں کارروائی کی گئی۔

 

 

یہ تمام کارروائیاں پولیس کی جانب سے شہری قوانین کی پاسداری اور عارضی سکونت ایکٹ کے نفاذ کے لئے کی گئیں۔

62 / 100

One thought on “ضلع کورنگی پولیس کی کارروائیاں: عارضی سکونت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر متعدد گرفتاریاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!