ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی زیر صدارت دیوالی کی تقریب

کراچی (تشکر نیوز) – ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی زیر صدارت ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایسٹ زون سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے پولیس افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

سچل انویسٹیگیشن پولیس نے رکشہ گینگ کے کارندوں کو عدالت میں پیش کر دیا

اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افسران اور ملازمین کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور تہوار کی خوشیوں میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے دیوالی کے موقع پر مندروں کی حفاظت کے لئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ ہندو برادری اپنے مذہبی تہوار کو محفوظ اور پرسکون ماحول میں منا سکے۔

dc21ef2a f2e3 4f57 90a4 b2a53ead4d25 934f8b80 72f8 4e04 9a29 a729dde73c98 583f7c95 ee1c 40b8 9e71 837c5f20baef

تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی ایسٹ زون نے دیوالی کا کیک کاٹا اور تمام شرکا کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی زیر صدارت دیوالی کی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!