اسلام آباد (تشکر نیوز) – صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا۔ ایوان صدر کے مطابق، صدر زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
DG SBCA Leads Demolition Operations Across Karachi | Highlights & Impact
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا ہے۔ اس پلاستر کی مدت 4 ہفتے ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ صدر زرداری گھر منتقل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے، جہاں انہیں 2 روز قیام کرنا تھا۔
صدر زرداری کی دبئی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔