کراچی پولیس کی کارروائی، قائدآباد سے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث تین افراد گرفتار

 

تشکر نیوز:  کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد غلام، سید ذاکر اور طراز خان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 300 لیٹر ایرانی ڈیزل اور ایک مزدا گاڑی (رجسٹریشن نمبر JP-9377) برآمد کی، جو کہ مبینہ طور پر اسمگل شدہ ڈیزل کی سپلائی کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل کی سپلائی اور فروخت میں ملوث تھے۔ برآمد شدہ ڈیزل اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

9753f9a2 e83f 4ec0 9584 f4456642e31a 2d8e8762 67c2 410f a5ba ceef78d9c2af

ترجمان ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

One thought on “کراچی پولیس کی کارروائی، قائدآباد سے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث تین افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!