ہمیں جنگ کیلئے مجبور نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں۔

کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورگورنمنٹ کالج پشاور میں سولرائزیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہرشعبے کی باگ دوڑ طلبہ نے سنبھالنی ہے، نوجوانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے جانا ہے، خیبرپختونخوا میں جلد طلبہ یونین بحال کردیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات سےنکل کرملک کےلیے سوچناہوگا، ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، طلبہ کو وسائل کی رسائی تک سرکاری حق دیں گے، طلبہ ملک کی قیادت کریں گے۔

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزیدکہا کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں، خون کا رنگ لال ہے اور لال رنگ انقلاب کی نشانی ہے،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا ویژن ریاست مدینہ ہے، سوچ تب بڑی ہوگی جب آپ گھبرائیں گے نہیں۔

61 / 100

One thought on “ہمیں جنگ کیلئے مجبور نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!