کراچی پریس کلب نے پیرزادہ قاسم کو لائف ممبر شپ دی

تشکر نیوز: کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے بدھ کو معروف تعلیمی و ادبی شخصیت، شیخ الجامعات اور شاعر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں لائف ممبر شپ دی۔ تقریب کا انعقاد کراچی پریس کلب کے آئی ایچ برنی ہال میں کیا گیا جس میں کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا اچانک دورہ، افسران و عملے کی حاضری چیک کی

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے تقریب میں کہا کہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم ایک علمی و فکری رہنما ہیں اور ان کی خدمات نوجوانوں کی ذہنی تربیت میں اہم رہی ہیں۔ سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اور پیرزادہ قاسم کو لائف ممبر شپ دینا اسی سلسلے کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے اپنی تقریر میں پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممبر شپ ان کے لیے بڑا اعزاز ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں علم و دانش کے فروغ کے لیے جو کاوشیں کیں، ان کی تکمیل اسی نوعیت کی پذیرائی سے ممکن ہوئی ہے۔

51c5d198 d6d1 4732 aa6d 46b50f9beb18 2742c8fd 5861 4ff0 989b fe04732d03cb bd598258 2e38 4db6 b89d 2d54f2b229a5 eb33c77e 04e8 40df ba9f 77be9314ff8c eb17067f 0dfc 4e49 bcb4 3ff4fcaf6dd6 a9095518 8940 4c27 bcb1 af65632545fb 8f38752c 0435 4119 8cf1 abefad669708 cb118937 95e9 4c88 bc36 3d080c0b2be5 f16569ea 7083 48d8 aac2 51c9bbc8c5ce 672d24eb c16a 4276 9e5f d2609001976d 6812a773 9718 4a68 8c95 dc5c428ac385 40e6be10 f285 4d57 aa93 78b1f36f3712 eb33c77e 04e8 40df ba9f 77be9314ff8c 1

تقریب کے اختتام پر پیرزادہ قاسم کو اجرک اور پھول پیش کیے گئے، جبکہ شرکاء نے ان کی شاعری سے بھی محظوظ ہوئے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!