تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر قیادت ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2024 کے سیکیورٹی اقدامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی سیکیورٹی، ایس پیز انویسٹیگیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
K-Electric Insults Karachi Citizens! Labeling Them Thieves, Crazy, and Addicts
اجلاس کے دوران پولیس افسران نے آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی اور شہر میں جرائم کے خلاف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پولیس چیف نے آئیڈیاز 2024 کے دوران اختیار کردہ سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کے معاملات کو بھی غیر معمولی طور پر مستحکم بنانے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے ایئرپورٹ اور ایکسپو سینٹر کراچی کے اطراف، متعلقہ روٹس اور غیر ملکی مہمانوں، خاص طور پر چائنیز مہمانوں کے قیام کے مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی شخصیات اور شہریوں کی سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے گا۔ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ، اور پکٹنگ کے ساتھ ساتھ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بھی یقینی بنائی جائیں گی۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں اضافہ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے گی۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

پولیس چیف نے ٹریفک پلان پر عمل درآمد اور متبادل روٹس سے متعلق شہریوں کی آگاہی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ مزید برآں، جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
