تشکر نیوز: کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر ڈمپر نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی،
جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں حادثے کی زد میں آگئیں اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق، حادثے کے باعث پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثہ کا شکار ہونے والی پولیس موبائل ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے کی بتائی جاتی ہے۔
