کراچی: ایف آئی اے نے ڈیفنس میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا، جہاں پولیس کے اہلکار ملوث پائے گئے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کشمیر پر بھارتی جارحیت کی 77ویں سالگرہ پر پیغام

درخشاں تھانے میں تعینات اے ایس آئی ابوبکر اور عمر شاہ بخاری اس کال سینٹر کا انتظام کر رہے تھے۔ یہ غیر قانونی کال سینٹر جعلی کالز کے ذریعے غیر ملکی افراد سے حساس معلومات حاصل کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق، کال سینٹر کے عملے نے غیر ملکی بینک نمائندوں اور کینیڈین شہریوں سے مالی ڈیٹا جمع کیا، جو بعد میں چوری شدہ ڈیٹا مختلف تاجروں کو فروخت کیا جا رہا تھا۔
ملزمان غیر ملکی شہریوں کے بینک ڈیٹا کے ذریعے رقم نکلوانے میں بھی ملوث ہیں۔ ایف آئی اے نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔