وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کشمیر پر بھارتی جارحیت کی 77ویں سالگرہ پر پیغام

وزیر داخلہ و قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کشمیر پر بھارتی جارحیت اور غیر قانونی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر کہا کہ آج دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

اسٹیل ٹاون پولیس نے چھالیہ اور گٹکے کے سپلائی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ غاصب بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو طویل عرصے سے خون آلود کر رکھا ہے۔

ضیاءالحسن لنجار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر توجہ دے اور کشمیریوں کی حمایت کرے۔ بھارتی قابض افواج نے کشمیر کی خوبصورت وادی کو ظلم اور جبر کی علامت بنا دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے، اور بھارت کو ظلم و جبر سے باز رہنا ہوگا۔

وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کا مسئلہ انصاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے، تاکہ وہاں کے لوگ آزادی کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کشمیری عوام کو ان کے حقوق مل سکیں۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کشمیر پر بھارتی جارحیت کی 77ویں سالگرہ پر پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!