کراچی (خصوصی رپورٹر) ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی ٹیم نے نوشہروفیروز، شکارپور، اور حیدرآباد میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کیں۔
بلال کالونی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
نوشہروفیروز میں، انسپکٹر ہاشم سولنگی کی قیادت میں ایکسائز ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پُھل لنک روڈ کے قریب کارروائی کی، جہاں سوزوکی مہران کار سے 20 کلوگرام افیم برآمد کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
شکارپور میں، ایکسائز ٹیم نے جیکب آباد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم آریان نبی بخش بلوچ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے تین کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
مٹیاری سرکل کی ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے بھی ایک انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں ایک بس سے چھالیہ کے دس تھیلے برآمد کیے گئے اور انہیں مٹیاری پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
