کراچی (خصوصی رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی نے سرجانی ٹاؤن میں ایک بڑی کارروائی کے دوران 10 ہزار کلو غیر معیاری مصالحہ برآمد کیا۔ اس کارروائی کی قیادت محبوب علی بھٹی نے کی، جس میں 400 سے زائد خراب مصالحوں کی بوریاں ملی۔
نارتھ کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں مسائل پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے وفد کی ملاقات
فیکٹری کے معائنے کے دوران یہ پایا گیا کہ مصالحوں میں کیڑے، کون فلور اور چوکر کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، پیداوار کے علاقے میں کاکروچ، بلیاں، اور مکڑیوں کے جالے بھی موجود تھے۔
غیر معیاری مصنوعات کی فروخت کے الزام میں فیکٹری پر 4 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، اور فوری طور پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے بڑی تعداد میں غیر محفوظ مصنوعات کو تلف کرنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔
