ابراہیم حیدری پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروشوں کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی جبل پاڑے کے خفیہ مقام پر کی گئی، جہاں ملزمان محمد علی اور عادل کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، 30 مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد (3205 گرام) چرس اور فروخت کی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔ یہ ملزمان نہ صرف ابراہیم حیدری بلکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس نے ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

e040e5fc 0e97 47de 8459 992fadaa450d

 

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!