کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی فرض شناسی، دبئی سے آئی مسافر کے قیمتی زیورات واپس

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے دبئی سے آنے والی ایک خاتون مسافر کے قیمتی زیورات اور دیگر اشیاء کو ایمانداری سے واپس کر دیا۔ خاتون مسافر 22 اکتوبر کو دبئی سے کوئٹہ پہنچیں، جہاں انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں کسٹمز اسکینر کے قریب ایک لاوارث ٹرالی بیگ ملا۔

کراچی: ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار، آئس اور ہیروئن برآمد

5fa08e76 e12f 43e4 903a b5cde855dd51 42cdd98a a0ef 4201 856d 15f663beaf48 2f3c7181 b0b9 4996 9d31 0eff8e85f127

ائیرپورٹ کے قائم مقام ٹرمینل مینیجر نے کسٹم، اے این ایف، اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ اپنی تحویل میں لیا۔ معائنے کے دوران بیگ سے دو سونے کے زیورات کے سیٹ، دو سونے کی بالیاں، مصنوعی زیورات، خواتین کا سوٹ، اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاء برآمد ہوئیں۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافر کے فون نمبر کو ایئر لائن کے ذریعے ٹریس کیا اور رابطہ کرنے کے بعد مسافر کے رشتے دار کو تمام قیمتی اشیاء واپس کر دیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی فرض شناسی، دبئی سے آئی مسافر کے قیمتی زیورات واپس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!